ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کنہیااور عمرخالد کی باقاعدہ ضمانت کی درخواستوں پر جواب دے گی پولیس

کنہیااور عمرخالد کی باقاعدہ ضمانت کی درخواستوں پر جواب دے گی پولیس

Sun, 21 Aug 2016 11:32:38    S.O. News Service

نئی دہلی، 20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جے این یو احاطے میں فروری میں مبینہ طور پرہندوستان مخالف نعرے لگانے سے منسلک غداری کیس میں جے این یواسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار اور دو دوسرے طالب علموں کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر شہر کی ایک عدالت نے آج دہلی پولیس سے 26اگست تک جواب دینے کو کہا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے یہ حکم اس وقت منظور کیا جب پولیس کے خصوصی سیل نے کنہیا، عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کی درخواست پر جواب دینے کے لئے وقت کی مانگ کی۔عبوری ضمانت پر باہر چل رہے تینوں طالب علموں نے باقاعدہ درخواست کے لئے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔دہلی ہائی کورٹ نے 17اگست کو ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کو سننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے لئے وہ نچلی عدالت میں جائیں جس کے بعد کنہیا نے یہ قدم اٹھایا۔ہائی کورٹ نے اسے دو مارچ کو 6 ماہ کے لئے عارضی ضمانت دی تھی جو یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔خالد اور بھٹاچاریہ کو 18مارچ کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے نچلی عدالت نے کہا تھا کہ کنہیا کا کردار دو ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات سے مختلف ظاہر نہیں ہوتا۔عدالت نے دونوں کو 25ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کے مچلکے پر راحت دی تھی جس کے بعد انہیں 19ستمبر تک ضمانت دینے کا حکم دیا گیا تھا۔اس نے عمر اور انربان کو ہدایت دی تھی کہ عبوری ضمانت کے دوران بغیر اجازت کے وہ دہلی سے باہر نہیں جائیں اور جب بھی ضرورت ہو تو تفتیشی افسر کے سامنے موجود ہو


Share: